کیا ہے ’کی کی چیلنج‘ اور کیوں بن گیا ہے انتظامیہ کے لئے چیلنج

’کی کی چیلنج‘ اتنا خطرناک ہے کہ اس کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ کئی ممالک نے اس پر پابندی عائد کردی ہے ویسے بھی انتظامیہ کے لئے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آ یا ہے۔

نئی دہلی: اس دور میں لوگ ہمیشہ کچھ الگ کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں چاہے اس میں ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ سب سے زیادہ چلن تو سیلفی لینے کا ہے جس میں نہ جانے کتنی جانیں ابھی تک تلف ہو چکی ہیں۔

لوگ سڑکوں پر، سمندروں کے کنارے اور نہ جانے کہاں کہاں تفریح کے مقصد سے اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے لیے مختلف انداز میں سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہیں جس میں کئی لوگ اپنی جان تک گنوا دیتے ہیں۔

تفریح کے لئے لوگ الگ الگ طرح کے چیلنجز میں حصہ لینے لگے ہیں جوکہ جان جوکھم میں ڈالنے والے ہوتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک نیا چیلن آج کل خوب مقبول ہو رہا ہے جسے ’کی کی چیلنج‘ کا نام دیا گیا ہے۔

آج کل کی کی چیلنج کا خمار عام و خاص دونوں میں دیکھا جا سکتا ہے، ہر کوئی اپنی جان کی بازی لگا کر اس چلینج کو پورا کرنے میں لگ گیا ہے۔ یہاں تک کہ بالی ووڈ بھی اس سے اچھوتا نہیں رہا۔

کئی فلمی ستاروں نے اپنی کی کی چیلنج کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ستاروں کو دیکھ کر عام لوگوں میں بھی اس کا رحجان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے، لیکن اس طرح کے چیلنج سے دوری بنائی جائے تو بہتر ہوگا۔ اس کو’کی کی‘ چیلنج نہ کہہ کر اگر لائف چیلنج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

لوگو ں کے لئے تفریح بنا (کی کی چیلنج) پولس کے لئے سردرد بن گیا ہے، بھلے ہی یہ چیلنج تفریح کا حصہ ہو، لیکن اس کے خطرناک پہلو کے بارے میں سوچنا بھی بے حد ضروی ہے۔ یہ خطرناک ڈانس اسٹیپ بڑے حادثے کو دعوت دینے جیسا ہے۔

کیا ہے کی کی چیلنج ؟ کی کی چیلنج دراصل ایک کینڈین ریپر سنگر کا گانا ہے۔ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 8.2 کروڑ ویوز مل چکے ہیں ۔ شیگی نام کے ایک شخص نے اس چیلنج کی شروعات کی تھی۔

چیلنج مکمل کرنے کے لئے گاڑی میں آدمی بیٹھا ہوتا ہے جو کہ گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ موبائل سے ویڈیو بھی بناتا ہے۔ گاڑی کے آگے کا ایک دروازہ کھلا رہتا ہے۔ جس کے باہر ایک شخص چلتی ہوئی گاڑی کی طرف دیکھ کر سڑک پر رقص کرتا ہے۔ ساتھ یہ گانا بھی بج رہا ہوتا ہے… ڈی یو لو می۔ اس کی ویڈیو بھی گاڑی چلانے والا ہی بناتا ہے۔

چیلنج مکمل کرنے کے بعد باہر رقص کرنے والے شخص کو کود کر چلتی گاڑی میں بٹھا نا ہوتا ہے تبھی اس چیلنج کو مکمل مانا جاتا ہے۔بالی ووڈ پر بھی چھایا ’کی کی‘ کا خمار
بالی ووڈ ستاروں پر بھی ان دنوں کی کی چیلینج کا خمار چڑھا ہوا ہے۔ اداکار اب (کی کی چیلنج) کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بالی ووڈ کی کئی اداکارہ نے ’کی کی چیلنج‘ کو لیتے ہوئے اسی گانے پر چلتی گاڑی کے ساتھ رقص کیا ہے۔ جس میں نورا فتحی نے لال رنگ کی ساڑی میں اس چیلنج کو لیا تھا۔

اداکارہ ادا شرما نے ناگن کے روپ میں اس چیلنج کو مکمل کیا ہے۔ حالانکہ ادا شرما گا ڑی کے ساتھ رقص تو کر رہی تھیں، لیکن گاڑی چل نہیں رہی تھی۔ راگنی ایم ایم ایس ریٹنس سے بالی ووڈ میں اپنے قدم جمانے والی کرشمہ شرما نے بھی ر قص کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔پولس کے لئے درد سر بنا ’کی کی‘ چیلنج

(کی کی چیلنج) سے ہندوستان بھر کی پولس پریشان ہے پولس کی طرف سے سوشل میڈیا پر تحریک چلائی جا رہی ہے۔ جس میں لوگوں سے خطرناک و جان لیوا رقص نہ کرنے اور احتیاط برتنے کی صلاح دی جارہی ہے۔ پولس سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگو ں کو متنبہ کر رہی ہے، ’کی کی‘ چیلنج کو نہ صر ف نوجوان بلکہ اب چھوٹے بچے بھی کرنے لگے ہیں۔

دہلی پولس نے لوگوں کو خطرناک ڈانس اسٹیپ نہ کرنے اور سڑکوں پر احتیاط برتنے کے لئے خبردار کیا ہے۔ دلی پولس نے منگل کو صبح ایک ٹوئٹ کرکے لوگوں سے کہا ’’رقص کرنے کے لئے فرش کا استعمال کریں، نہ کہ سڑک کا۔ کی کی چیلنج مستی کے قابل نہیں ہے۔ حال ہی میں ممبئی، اترپردیش، دہلی اور پنجاب پولس نے بھی ٹوئٹ کر کے لوگو ں کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہندوستان کے علاوہ بیرون ملک میں بھی اس چیلنج پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔کی کی چیلنج کتنا خطرناک ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے،جس میں اسپین، مصر، یو اے ای شامل ہیں۔ امریکہ کے قومی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ ان مائی فیلنگ چلینج کو لے کر ہم آپ سے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ کسی بھی طرح کا ڈانس خطرناک اور جان لیوا ہوسکتا ہے، چاہے آپ ڈرائیور، پائلٹ، یا آپریٹر ہوں، اپنی گاڑی کو محفوظ ڈھنگ سے چلانے پر دھیا ن دیں۔

Comments are closed.