85مسافروں کو لیکر سرینگر سے مظفرآباد کیلئے پیامبر امن بس روانہ
سرینگر/30جولائی: ہندوپاک کے مابین سرحدی کشیدگی کے باوجود کاروان امن بس سروس کا پیغام امن کے ساتھ سفر جاری ہے ۔ اپنے امین کے پیغام مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آج امن بس نے 85مسافروں کو لیکر سرینگر سے مظفر آباد کی طرف سفر شروع کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مابین سفارتی تلخیوں اور سرحدی کشیدگی کے باوجودکاروان امن بس سروس کا سفر جاری ہے ۔ اپنے امن کے پیغام سفر کو جاری رکھتے ہوئے کاروان امن بس سروس نے آج سرینگر بمنہ سے 85مسافروں کو لیکر مظفر آباد کی طرف سفر شروع کیا ۔ مذکورہ بس سلام آباد اوڑی میں پڑاؤ کرے گی جہاں سے کمان پُل تک پاک زیر انتظام کشمیر جانے والے مسافر کمان پُل کو پیدل پار کریں گے اور کمان پُل کے دوسری جانب مظفرآباد تک ایک اور امن کی گاڑی مسافروں کیلئے مئیسر رہے گی ۔ سرینگر مظفرآباد کیلئے کاروان امن بس سروس 7اپریل 2005سے شروع کی گئی جس کیلئے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نئی دلی کو اس بس سروس کو چالو کرنے کیلئے قائل کیا۔ کاروان امن بس سروس کی وجہ سے آج تک ہزاروں منقسم کنبوں کو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع ملا ہے ۔ واضح رہے کہ برصغیر ہندوپاک کے تقسیم بعد ریاست جموں و کشمیر بھی کئی حصوں میں بٹ گئی جس کی وجہ سے وادی کے ہزاروں لوگوں کے رشتہ دار اُس پار پاک زیر انتظام کشمیر کے حصے میں رہ گئے ۔
Comments are closed.