ادھم پور میں دوشیزہ اور اُس کے دوست نے خود کشی کی
دونوں کی نعشیں برآمد کرکے والدین کے سپرد کی گئی
سرینگر؍30؍جولائی: ادھم پور میں14سالہ دوشیزہ اور اُس کے دوست نے دریا میں خود کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق کافی مشقت کے بعد دونوں کی نعشیں باز یاب کرکے انہیں والدین کے سپرد کیا گیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق ادھم پور میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب 21سالہ دھرم سنگھ اور آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم دوشیزہ نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دوشیزہ کے والد نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی کہ دھرم سنگھ نے اُس کی بیٹی کا اغوا کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے کیس درج کرکے جونہی جوڑے کو تلاش کرنا شروع کیا تو اُن کے پیروں تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب دونوں کی نعشیں دریا سے برآمد کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دریا میں چھلانگ لگانے سے قبل دوشیزہ اور اُس کے دوست نے اپنے ہاتھ رسی سے باندھے اور پھر دریا میں کود کر خودکشی کی ۔
Comments are closed.