بندوق برداروں کے ہاتھوں قتل کئے گئے سی آر پی ایف اہلکار

کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سرینگر؍30؍جولائی: نائر ہ پلوامہ میں بندوق برداروں کے ہاتھوں قتل کئے گئے مقامی سی آر پی ایف نوجوان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقعے پر سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران بھی موجود رہے۔ جے کے این ایس کے مطابق نائرہ پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں قتل کئے گئے مقامی پولیس اہلکار نصیر احمد راتھر ولد ولی محمد کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نمائندے کے مطابق مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی تعزیتی گلباری تقریب میں سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کے روز صبح دس بجے سی آر پی ایف اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر لوگوں کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانے چاہیں کیونکہ اس مسئلے کی وجہ سے ہی لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

Comments are closed.