ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر میاں بشیر احمد لاوری کی عیادت کی

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج بابا نگری کنگن جاکر وہاں دربارہِ حضرت میاں نظام الدین لارویؒ کے سجادہ نشین الحاج پیر میاں بشیر احمد کی عیادت اورمزاج پرسی کی اور اُن کی خیر و عافیت دریافت کی۔ یاد رہے کہ میاں صاحب علیل تھے اور نئی دلی میں زیر علاج تھے اور وہ کل ہی دلی سے وطن واپس لوٹ آئے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بزرگ مذہبی رہنما کیساتھ مصافحہ کرکے اُن کی صحت یابی اور عمر درازی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی عمر درازی قوم اور ملت کیلئے نہایت بہت بہاسرمایہ ہے۔ اُن کے ہمراہ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور پارٹی لیڈر مشتاق احمد گورو بھی تھے۔ اس موقعے پر دربارِ بابانگری کے نامزد سجادہ نشین اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد اور میاں صاحب کے دیگر اقارب بھی موجود تھے۔

ادھرنیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر (ایم ایل اے خانیار) نے عرس مبارک حضرت سید محمد امین اویسی منطقی واقعہ عالی کدل(جامع اول) پر بھی خاطر خواہ انتظامات رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ زائرین کی سہولیات کےلئے تمام تر اقدامات خاص کر بغیر خلل بجلی ،پینے کا صاف پانی اور صحت و صفائی کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عقیدت مندووں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یاد رہے کہ ایام عرس کی تقریبات18ذی القدر شروع ہونے والے ہیں اور عرس کی تقریب 29اور 30ذی القد کو منعقد ہورہی ہے۔

Comments are closed.