مشکوک کالروں کے ساتھ حساس معلومات کا اشتراک نہ کریں/ سرینگر پولیس کا سائبر سیکورٹی الرٹ جاری
سرینگر/12 مئی/ ٹی آئی نیوز
سرینگر پولیس نے ایک سائبر سیکورٹی الرٹ جاری کیا، جس میں شہریوں اور صحافیوں کو جعلی واٹس ائپ نمبروں اور مبینہ طور پر حساس معلومات حاصل کرنے کیلئے دشمن کے انٹیلی جنس کارندوں کی طرف سے کی جانے والی مشکوک کالوں کے بارے میں خبردار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ایکس پر پوسٹ شیئر کی گئی عوامی ایڈوائزری میں سرینگر پولیس نے لکھا”دشمن کے انٹیلی جنس کارندوں کے جعلی واٹس ائپ نمبرات اور کالز کا استعمال اہلکاروں کی نقالی کرنے اور صحافیوں، شہریوں اور عوامی شخصیات سے رابطہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ جاری حالات کے بارے میں حساس معلومات حاصل کی جا سکیں“۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایسے مشکوک کال کرنے والوں کا جواب نہ دیں یا ان کے ساتھ مشغول ہوں۔ اس میں لکھا گیا ” سب کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نامعلوم یا مشکوک کال کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی معلومات کا جواب نہ دیں یا ان کا اشتراک نہ کریں۔ “
پولیس نے یہ بھی خبردار کیا کہ آپریشنل یا حساس تفصیلات کو غیر مجاز افراد کے ساتھ شیئر کرنے سے قانونی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ غیر مجاز افراد کے ساتھ آپریشنل یا حساس تفصیلات کا اشتراک قانونی کارروائی کی دعوت دے سکتا ہے۔
سائبر سیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ایسی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع براہ راست قریبی پولیس اسٹیشن یا سائبر سیل کو دیں۔
Comments are closed.