پٹن میں کل شام ایک ہی کنبے کے چار افراد پر چھری سے حملہ

زخمیوں کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کیا

سرینگر؍30؍جولائی: شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں گزشتہ شام دماغی طور ناتواں شخص نے ایک ہی کنبے سے وابستہ چار افراد پر چھری سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چاروں زخمی ہوئے جن میں سے دو کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق پٹن کے چیک جمال میر گاؤں میں کل شام اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم شخص رہائشی مکان میں زبردستی گھس گیا اور ایک ہی کنبے کے چار افراد پر چھری سے وار کیا جس کے نتیجے میں چاروں خون میں لت پت ہو گئے ۔ علاقے میں خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور خون میں لت پت چار افراد کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت علی محمد ڈار ، نذیر احمد ڈار ، عبدالخالق ڈار اور فاروق احمد کے بطور ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فاروق احمد اور عبدالخالق کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ دماغی طور معزور شخص نے حملہ کیا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

Comments are closed.