مزید ایک درجن حریت لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا امکان
سرینگر؍30؍جولائی؍: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے دختران ملت کی سربراہ کے رہائشی مکان واقع اقبال کالونی صورہ میں چھاپہ ڈالا اور وہاں سے اہم دستاویزات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق مزید ایک درجن کے قریب حریت لیڈروں اور کارکنوں کی جائیداد کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر واقع صورہ نوے فٹ شاہراہ پر چھاپہ ڈال کر وہاں باریک بینی سے تلاشی لی ۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے کئی گھنٹوں تک رہائشی مکان کی تلاشی لی جس دوران اہم دستاویزات کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی میں این آئی اے ہیڈ کواٹر پر حریت لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرنے کے ضمن میں تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک درجن کے قریب حریت لیڈروں اور کارکنوں کی جائیداد کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔
Comments are closed.