شہر خاص کے شیراز چوک خانیار میں اسکول بس نے تین سالہ لڑکے کو کچل ڈالا ۔ اونتی پورہ میں نعش برآمد

اوڑی میں کار گہری کھائی میں جاگری ایک شخص ہلاک۔ حاجن میں تار کی مرمت کے دوران ایک شخص جھلس کر لقمہ اجل بنا

سرینگر؍30؍جولائی؍: شہر خاص کے شیراز چوک خانیار میں اسکول گاڑی نے تین سالہ لڑکے کو ٹکر مارکر موقعے پر ہی لقمہ اجل بنا دیاجبکہ اونتی پورہ میں غیر ریاستی باشندے کی نعش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق شہر خاص کے شیراز چوک خانیار علاقے میں اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب اسکول گاڑی نے تین سالہ کمسن لڑکے واصف قیوم کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی از جان ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لا کر اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ادھر اونتی پورہ میں اعلیٰ الصبح لوگوں نے نعش پائی اور اس ضمن میں پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت شیو چرن ساکنہ بہار کے بطور ہوئی ہے۔ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت لواحقین کے سپرد کی گئی ۔ ادھر اوڑی میں وین زیر نمبر JK05B-0346ڈراؤیر کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اُس میں سوار شخص ارشاد احمد تناترے ولد عبدالرحمن ساکنہ شیری بارہ مولہ کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں حاجن بانڈی پورہ میں محمد شفیع ولد غلام محی الدین ساکنہ بانگر محلہ حاجن کرنٹ لگنے سے جھلس کر موقعے پر ہی لقمہ اجل بنا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کیبل کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے کے نتیجے میں وہ نیچے گرا اگر چہ آس پاس موجود لوگوں نے اسے فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.