فوج اورفورسزنے کیاجنگجومخالف آپریشن،جنگل کامحاصرہ
کپوارہ:۲۲،جولائی:کے این این/ سرحدی ضلع کپوارہ کی وادی لولاب کے ایک مضافاتی جنگل میں دوران شب زورداردھماکے اورگولیاں چلنے کی آوازسنائی دینے کے بعداتوارکی صبح فوج ،فورسزاورایس ائوجی کے اہلکاروں نے شمریال جنگل کوچارو ں اطراف سے محاصرے میں لینے کے بعدیہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیاتاہم اتوارکی شام تک یہاں فوج وفورسزکاجنگجوئوں سے کوئی سامنانہیں ہوا۔کے این این کے مطابق شمریال لولاب کے مضافاتی جنگل میں دوران شب ایک زورداردھماکہ ہواجس کی آوازدوردورتک سنائی دی جبکہ گولیاں چلنے کی آوازبھی نزدیکی دیہات میں سنائی دی ۔معلوم ہواکہ دوران شب دھماکے اورگولیاں چلنے کی آوازسنائی دینے کے بعداتوارکوعلی الصبح فوج کی 9پیرااور28آرآرکے علاوہ فورسزاورپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ سینکڑوں اہلکاروں نے شمریال کے مضافاتی جنگل کوچاروں اطراف سے سیل کرنے کے بعدجنگل میں ٹیمیں روانہ کرکے یہاں تلاشی کارروائی شروع کی ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فوج ،فورسزاورٹاسک فورس اہلکاروں نے الگ الگ مشترکہ ٹیموں کوشمریال جنگل میں بھیج دیاگیاتاکہ یہاں ممکنہ طورپرچھپے بیٹھے جنگجوئوں کیخلاف آپریشن عمل میں لایاجائے ۔تاہم ایس ایس پی کپوارہ امبرکارشری رام دینکرنے بتایاکہ جنگل میں تلاشی آپریشن کیلئے گئی فوج ،فورسزاورپولیس کی مشترکہ ٹیم پرجنگجوئوں نے فائرنگ کردی جسکے بعدجنگل میں تلاشی کارروائی شروع کی ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزنے بھی جوابی فائرنگ کی اورطرفین کے درمیان مختصرجھڑپ ہوئی تاہم اس دوران کسی کے زخمی یاہلاک ہوجانے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ۔اُدھرپولیس ذرائع نے بتایاکہ شمریال لولاب کے جنگل کامحاصرہ اتوارکوشام تک جاری تھاتاہم ابھی تک یہاں فوج وفورسزکاجنگجوئوں سے کوئی سامنانہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ جنگل کومحاصرے میں رکھاگیاہے کیونکہ یہاں جنگجوئوں کے موجودہونے کی مصدقہ اطلاعات مل رہی ہیں ۔
Comments are closed.