ریاستی میں پولیس تھانے سے قتل کے جرم میں گرفتار ملزم فرار

تلاش بڑے پیمانے پر جاری ، کوتاہی برتنے پر سب انسپکٹر معطل

سرینگر/22جولائی/سی این آئی/ جموں کے ریاسی علاقے میں جیل سے قتل کے الزام میں سزا کاٹ رہے قیدی کے فرار ہونے کے بعدپولیس سب انسپکٹر کو معطل کیا گیا جبکہ قیدی کی بڑی پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ریاسی کے مضافاتی علاقے میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب قتل کے الزام میں روہت سنگھ نامی ملزم کو اپنے بھائی اور ایک ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا تاہم انہو ں نے پولیس لاک اپ میں دم گٹھنے کی شکایت کی جس کے بعد پولیس چوکی میں تعینات سب انسپکٹر نے قیدی کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لاکپ سے باہر نکلنے کے ساتھ ہی قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ اسی دوران جونہی ملزم کے فرار ہونے کی خبر پھیل گئی تو تھانے میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جس دوران فرار ملزم کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔ ادھر پولیس کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر عبدالکبیر کو معطل کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے فرار ہوئے قیدی کے خلاف ایک اور کیس درج کر کے اس کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کر دی ۔

Comments are closed.