وادی کے کئی علاقوںمیں لٹیروں اور نقب زنوں سے عام لوگوں کی نیندیں حرام
اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیورات، گھریلو اشیاء اورمال مویشی اُڈا کر لے جاتے ہیں
سرینگر/22جولائی/سی این آئی/ وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں لٹیروں اور نقب زنوں نے عام لوگوں کی نیندیں حرام کررکھی ہے جبکہ لٹیروں کا سرگرم گروہ دوران شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونے کے زیورات، قیمتی گھریلو اشیاء اورمال مویشی اڈا کر لے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے اور چوروں کو پکڑنے کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حُکام کو کاروائی اورتحفظ کی اپیل کی جارہی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے شمال و جنوب میںلٹیروں اور نقب زنوں نے عام لوگوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں جبکہ لٹیروں کا سرگرم گروہ دوران شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونے کے زیورات، قیمتی گھریلو اشیاء اورمال مویشی اڈا کر لے جاتے ہیں۔ نمائندے نے پلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ کے کئی علاقوں میں میں نقاب پوش لٹیروں کا ایک بڑا گروہ سرگرم عمل ہے جو گھروں، دوکانوں اوررہائشی مکانوں میںنقب لگانے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پولیس کے اہلکاروں کو اگرمتحرک کر دیا جائے تو لوگ ڈاکہ زنی سے راحت حاصل کرسکتے ہیں مگر پولیس کی غیر موجودگی میں لٹیروں کا سامنا کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چوروں کے ڈر سے انکی نیند حرام ہوگئی ہے اور ہر گاؤں میں نوجوانوں کو رات کے پہرے پر بٹھانا پڑ رہا ہے یہاں تک کہ جن گھروں میں کوئی مرد نہیں وہاں کی خواتین بھی رات رات بھر جاگ کر مال مویشی و دیگر جائیداد کی چوری کے ڈر سے رات آنکھوں میں کاٹ دیتے ہیں۔ادھر ضلع اننت ناگ اور پلوامہ سے بھی نمائندوں نے اطلاع دی ہے کہ ان اضلاع میں بھی چوری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور رات کی تاریکی میں نقب زنوںکا ایک بہت بڑا گروہ علاقوں کے مال مویشی اڈا کر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو پیش آرہے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے ۔
Comments are closed.