پارٹی پر جرمانہ لگانا انتقامی کارروائی: آبراڈور
پارٹی پر جرمانہ لگانا انتقامی کارروائی: آبراڈور
میکسیکو سٹی 21 جولائی : میکسیکو کے نو منتخب صدر آندریس مینوئل لوپیز آبراڈور نے جمعہ کو الیکشن اتھارٹی کی ان کی پارٹی پر لگائے گئے ایک کروڑ ڈالر کے جرمانےکو بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے۔مسٹر آبراڈور نے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں اپنے دفتر کے باہر کہا’’یہ بدلے کی کارروائی ہے۔نیشنل الیكٹورل انسٹی ٹیوٹ (آئی این اي) جانبدارانہ کارروائی کر رہی ہے. وہ ایسا اس لیے کر رہی ہے کیونکہ وہ حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی ہے‘‘۔
مسٹر آبراڈور نے کہا کہ آئی این ای کے لگائے گئے جرمانے کے خلاف ان کی بائیں بازو کی پارٹی نیشنل رجنریشن موومنٹ (مورینا) عدالت کا دروازہ كھٹكھٹائے گی۔
بدھ کو آئی این ای نے مورینا پر ایک ٹرسٹ کی تشکیل کو لے کر یہ جرمانہ لگایا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس ٹرسٹ کا قیام زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لئے کیا گیاہے۔ اس کے برعکس آئی این ای کا کہنا ہے مورینا میں پیسو ں کے لین دین کا حساب مبہم ہے اور پارٹی نے قانون و ضابطہ کی خلاف ورزی کی ہے۔
رائٹر،
Comments are closed.