پلے بوائے ماڈل کو منہ بند رکھنے کے لئے ٹرمپ نے دئے پیسے! سامنے آیا آڈیو

پلے بوائے ماڈل کو منہ بند رکھنے کے لئے ٹرمپ نے دئے پیسے! سامنے آیا آڈیو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے طویل عرصہ تک وکیل رہے مائکل کوہین نے خفیہ طور پر ایک گفتگو ریکارڈ کی ہے۔ یہ گفتگو سال 2016 میں ہوئے امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے کی ہے جس میں ڈونالڈ ٹرمپ پلے بوائے کی ایک سابقہ ماڈل کو پیمینٹ کرنے کا ذکر رہے ہیں۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ان کا افئیر تھا۔ نیویارک ٹائمس میں شائع خبر کے مطابق اس ریکارڈنگ سے واقف وکلاء اور دیگر لوگوں نے بتایا کہ کوہین کے دفتر پر اس چھاپے کے دوران وہ ریکارڈنگ ضبط کی گئی تھی۔

تفتیشی ایجنسیاں نیویارک میں کوہین کے ممکنہ بینک اور ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایجنسی ممکنہ قانون کی خلاف ورزی کی بھی تحقیقات کر رہی ہیں، جو ایڈلٹ فلم اداکارہ اسٹارمی ڈینیلس کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کا پیمینٹ کرنے سے متعلق ہے۔

ریکارڈنگ کی بات سامنے آنے سے یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ جب ٹرمپ صدر بننے کی ہوڑ میں لگے تھے تو اس وقت وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کا راز چھپائے رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واضح ہو کہ کوہین کے نمائندہ اور ٹرمپ کے اٹارنی نے اس معاملہ پر تبصرہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔

Comments are closed.