شہرسری نگرمیں گداگروں کاکریک ڈاؤن شروع
عوامی مقامات سے متعددبیرون ریاستی بھکاری گرفتار
سرینگر:۲۴،مئی :کے این این / مساجدودیگرعبادتگاہوں کے سامنے اورعوامی مقامات پرگداگری یابھیک مانگنے پرعائدکردہ پابندی کے ایک روزبعدسری نگرشہرمیں گداگروں یابھکاریوں کیخلاف مہم چھیڑدی گئی ۔معلوم ہواکہ بدھ کوڈپٹی کمشنرسرینگرکی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ پرعمل کرتے ہوئے جمعرات کوپولیس کی ٹیموں نے شہرمیں کئی عوامی مقامات اورمساجدکے سامنے بھیک مانگ رہے کئی بھکاریوں کوپکڑکرنزدیکی پولیس تھانے میں بندکردیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ عوامی مقامات بشمول مساجدودیگرعبادتگاہوں پرگداگری کوممنوعہ قراردئیے جانے کے بعدجمعرات کومختلف پولیس تھانوں کی ٹیموں نے مساجد،خانقاہوں اورعوامی مقامات پرجاکر صورتحا ل کاجائزہ لیا،اوراس دورا ن کئی ممنوعہ مقامات پربیرون ریاستی مردوزن کوچھوٹے بچوں کے ہمراہ بھیک مانگتے پایاگیا۔ذرائع کے مطابق کئی ایسے مقامات پرفوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے متعددبیرون ریاستی بھکاریوں جن میں کئی خواتین اوربچے بھی شامل تھے ،کوپکڑکرنزدیکی پولیس تھانہ منتقل کرکے یہاں بندرکھا۔پولیس کے ایک افسرنے بتایاکہ ماہ مبارک کے دوران سری نگرشہرسمیت وادی بھرمیں مساجد،خانقاہوں اورعوامی مقامات پرغیرریاستی بھکاری بالخصوص عورتیں اوربچے ڈھیرہ جمائے بیٹھتے ہیں ،اوروہ نمازیوں کیساتھ ساتھ راہ چلتے لوگوں کوبھی تنگ طلب کیاکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بس اڈوں ،مسافراسٹاپوں اورجہاں کہیں بھی کوئی نجی اورمسافرگاڑی رُک جاتی ہے ،بیرون ریاستی گداگرنمودارہوکرگاڑیوں میں سوارلوگوں سے بھیک مانگناشروع کردیتے ہیں ۔پولیس ذرائع نے واضح کیاکہ ضلع مجسٹریٹ سری نگرکے جاری کردہ حکمنامہ کی بناء پرکسی بھی مقامی یابیرون ریاستی باشندے کومساجد،خانقاہوں ودیگرعبادتگاہوں اورعوامی مقامات پربھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،اورجوکوئی بھی ایسی سرگرمی کامرتکب پایاجائیگا،اُسکوحراست میں لیاجائیگا۔اُدھر پولیس آفیسر نے عام لوگوں سے گداگری پرروک لگانے میں مدددینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کسی ایسے بھیک مانگنے والے کوکوئی پیسہ نہ دیاجائے نیزجہاں کہیں بھی مسجد،زیارت گاہ ،خانقاہ یاامام باڑے اورعوامی مقامات پرمقامی یابیرون ریاستی بھکاری موجودپائے جائیں ،اسکی فوری اطلاع نزدیکی پولیس تھانے کوفراہم کی جائے تاکہ پولیس فوری کارروائی عمل میں لاکرعا م شہریوں بشمول نمازیوں ،راہگیروں اوردکانداروں کوبھکاریوں کی سرگرمیوں سے نجات دلاسکے ۔اُدھرمعلوم ہواکہ ضلع بڈگام میں بھی متعلقہ ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرپولیس نے مساجد،خانقاہوں کے سامنے اورعوامی مقامات پرموجودبھکاریوں کیخلاف مہم چھیڑدی ۔
Comments are closed.