پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،کانگریس کا سری نگر میں احتجاج
سرینگر:۲۴،مئی: / کانگریس پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی مرکزی سرکار کے خلاف جمعرات کو سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کانگریس پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جمعرات کو سرینگر میں اپنی آواز بلند کی ۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس لیڈران وکارکنان نے سرینگر میں احتجاج بھی کیا ۔نمائندے کے مطابق کانگریس لیڈران وکارکنان کی ایک خاصی تعداد پارٹی ہیڈ کواٹر مولانا آزاد روڑ پر جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے پہلے دھرنا دیا اور بعد میں سینئر لیڈرعبدالغنی خان کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔کانگریس لیڈران وکارکنان نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرو لیم مصنو عات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔کانگریس لیڈران اور کارکنان نے پارٹی کے ضلع صدر سرینگر عبدالغنی خان کی قیادت میں ایم اے روڑ سرینگرپر دھرنا دیا ۔احتجاجی سیاسی کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ باز ی بھی کی ۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عام کش پالیسیوں کے نتیجے میں آدمی کو مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مہنگا ئی کا بوجھ آدمی کے پہنچ سے باہر ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی عوام میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس سے قبل پارٹی کے سینئر لیڈران و عہدیداران کی ایک میٹنگ پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگر میں منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ کی صدارت پارٹی کے سینئر لیڈر تاج محی الدین نے کی ۔اس غیر معمولی میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق وزیر تاج محی الدین نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام بھی حکومت کی عوا م کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومتی اتحاد عوامی حامل کے مسائل پر غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کررہا ہے اور دونوں حکومتی پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔
Comments are closed.