اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے/سرتاج عزیز

پاکستان کو بدنام کرنے کی بھاتی مہم افسوسنا ک ہے/پاکستانی دفتر خارجہ

سرینگر /24مئی /عالمی برادری سے وادی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔ادھر بھارت پر ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے جیو نیوز کے ایک پروگرام کے دوران پاکستانی وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے وادی کشمیر میں بھارتی جارحیت اب نا قابل برداشت ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پید ا ہوچکی۔ لہذا عالمی برادری وادی میں ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مسلم امہ کو وسیع چیلنجزدرپیش ہیں اور دہشت گردی کیخلاف وسیع تعاون کی ضرورت ہے ۔ادھر بھارت پر ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اورمعاونت کر رہا ہے اور اس کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادو کا اعترافی بیان اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ سال سے بھارتی فوج وادی میں متعددکشمیریوں کو جاں بحق اور ہزاروں کو زخمی کر چکی ہے، بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

Comments are closed.