وادی کشمیر میں پولیس اہلکاروں سے سروس رائفلیں چھیننے کے بڑھتے واقعات

پولیس نے دوران دیوٹی سنتریوں کو سمارٹ فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی

سرینگر /24مئی /سی این آئی وادی کشمیر میں پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھینے کے بڑھتے واقعات کے بیچ پولیس نے دوران ڈیوٹی سنتریوں کو سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق دوران ڈیوٹی کسی بھی سنتری کو سمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جنگجوؤں کی طرف سے پولیس اہلکاروں کی سروس رائفلیں چھینے کے بڑھتے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے حکمنامہ جاری کیا جس میں تمام سنتریوں خاص کر جو کسی بھی وزیر یا افسر کی حفاظت پر تعینات ہو سے کہا گیا کہ وہ دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کا استعمال نہ کریں ۔ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اے کے چودھری نے ہتھیار چھیننے کو روکنے کے لئے فرائض کی انجام دہی کے وقت اپنے سنتریوں کے ذریعہ اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ سنتریوں کو بی پی جیکٹس اور بیلٹس سے اپنے ہتھیار باندھنے کے لئے کہا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں ہتھیار چھینے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے کیونکہ سنتریز اپنا زیادہ وقت اسمارٹ فونز کے ساتھ مشغول رہتے ہیں لہذا وہ اپنے جائز ڈیوٹی سے سمجھوتہ کررہے ہیں۔ یہ رجحانات کافی بڑھ رہے ہیں اور نتیجے کے طور پر ہتھیار چھینے جارہے ہیں اور ریاست میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں ، خصوصاً وادی میں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رجحان نہ صرف پولیس تنظیم کی شبیہ کو خراب کررہی ہے بلکہ یہ انفرادا سیکورٹی اہلکار کے ساتھ سمجھوتہ بھی ہے۔

Comments are closed.