3ہفتوں میں 3واقعات:8رائفلیں اُڑالی گئیں

3برسوں میں 271سروس رائفلیں چھیننے کاانکشاف

سری نگر:۱۸،مئی:کے این این/ نوجوانوں میں پائی جانے والے ملی ٹنسی کے رُجحان کے چلتے پولیس اہلکاروں سے ہتھیارچھین لینے کے واقعات بھی سیکورٹی حکام کیلئے ایک نیاچیلنج بن چکے ہیں ،کیونکہ گزشتہ3برسوں کے دوران جنگجوؤں اورنامعلوم افرادنے کشمیروادی میں مختلف مقامات پرایسی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے 271سروس رائفلیں دوران ڈیوٹی چھین لئے ۔پولیس ذرائع نے ایسے واقعات کوایک نیاچیلنج مانتے ہوئے بتایاکہ چھینے گئے ہتھیاروں میں اے کے47،ایس ایل آر،انساس،کاربائین اورگیس گن بھی شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ خطرناک رُجحان 8جولائی 2016کوحزب کمانڈربرہان وانی کی ہلاکت کے بعدرونماہونے والے مظاہروں کے دوران سامنے آیاجب ایک ہجوم نے پولیس تھانہ دمہال ہانجی پور ہ کولگام میں دھاؤابولکریہاں سے متعددہتھیاراُڑالئے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سال2016سے چھینی گئی رائفلوں میں سے بہت سی سروس رائفلوں کوبرآمدکرلیاگیا۔اس دوران گزشتہ تین دنوں میں شہرسری نگراورہمہامہ بڈگام میں پولیس اہلکاروں سے ہتھیارچھین لینے کے تین واقعات رونماہوئے ۔25اپریل 2018کونامعلوم افرادنے وسطی ضلع بڈگام کے تحت آنے والے علاقہ گوری پور ہ ہمہامہ میں ایک پولیس چوکی پررات دیرگئے دھاؤابولکریہاں موجودپولیس اہلکاروں سے چارسروس رائفلیں چھین لیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق جے کے آرمڈپولیس کی13ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں سے چاررائفل چھین لینے کے اس واقعے کے سلسلے میں کیس درج کیاگیا،اورمتعلقہ پولیس اہلکاروں سے پوچھ تاچھ کی گئی تاہم تین ہفتے گزرجانے کے بعدابھی تک ہتھیارچھین لینے کے اس واقعے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم ہندنریندرامودی کی19مئی کوآمدسے کچھ روزقبل سری نگرمیں محض دودنوں میں ہتھیاراُڑالینے کے دوواقعات پیش آئے ۔16مئی کونامعلوم موٹرسائیکل سواروں جن کی تعداد2بتائی جاتی ہے ،نے شمیرونیورسٹی کے رومی گیٹ پرتعینات ایک پولیس اہلکارسے اُسکی سروس رائفل چھین لی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس واقعے کے سلسلے میں متعلقہ پولیس اہلکارسے پوچھ تاچھ کی گئی ۔اس دوران اگلے ہی روزشہرکے سیاحتی علاقہ ڈلگیٹ میں واقع ایک ہوٹل میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ہتھیارچھین لینے کاواقعہ رونماہوا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ڈلگیٹ میں واقع ہوٹل ’ہل اسکرٹ‘میں دربارمؤسے وابستہ ملازمین کورہائش فراہم کی گئی ہے ،اورانکی حفاظت کیلئے یہاں پولیس کاایک دستہ تعینات رکھاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس کے اس دستے کوالاٹ 4سروس رائفلوں کوغائب پایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ آئی آرپی کی14ویں بٹالین سے وابستہ چاراہلکاروں سے پوچھ تاچھ جاری ہے کیونکہ ابھی اسبات کے کوئی شواہدنہیں ملے کہ کس طرح کے واقعے میں ان اہلکاروں کی سروس رائفلوں کوآڑالیاگیا۔

Comments are closed.