سمبل بانڈی پورہ میں تیز ہواﺅں کے بعد درخت اکھڑ جانے سے غیر مقامی شہری زخمی

بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں تیز ہواو¿ں کے نتیجے میں درخت گر آنے کے بعد غیر مقامی شہری زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کیلئے سی ایچ سی سمبل منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اچانک تیز رفتار ہواو¿ں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بارش کے ساتھ آندھی کی شدت سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔

کشمیر بھر میں تیز ہوائیں چلیں، میدانی علاقوں میں بارش اور اونچے علاقوں میں تازہ برفباری کی اطلاع ملی،

Comments are closed.