سرحدی کشیدگی ،تناؤ اور ہلاکتوں پر وزیر اعلیٰ شدید برہم
پاکستان نے ماہِ رمضان کا احترام نہیں کیا ،سب کو احساس ہونا چاہئے تشدد لاحاصل عمل :محبوبہ مفتی
سرینگر:۱۸،مئی:/ خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ماہِ رمضان کا احترام نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی خاطر باہمی سلامتی کوششوں کی خاطر پاکستان کو اپنا تعاؤن دینا چاہئے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق صوبہ جموں میں سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی ،تناؤ اور ہلاکتوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ضمن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں سرحد پر مسلسل فائرنگ باعث درد وعذاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ اب جبکہ ہمارے ملک نے رمضان کے دوران آپریشنز کو روک کر امن عمل کی پہل کی ، پاکستان نے اس مقدس مہینے کیلئے کوئی احترام نہیں دکھایا ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سلسلہ وار ٹوٹئیس کرتے ہوئے مزید کہناتھا کہ پاکستان کو مستقل یا پائیدار امن کی خاطر دلی کی جانب سے کی جانی والی کوششوں کو اپنا تعاؤن دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ تشدد لاحاصل عمل ہے ۔انہوں نے کہا ‘میں متاثر کنبوں اور خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتی ہوں ‘۔یاد رہے کہ وزیر اعظم ہند نریندرا مودی کے دورہ ریاست سے ایک روز قبل صوبہ جموں کے 2اضلاع میں نصف درجن سے زیادہ سیکٹروں میں ہند پاک افواج کے درمیان ہوئی ہلاکت خیز آتشی گولہ باری کے نتیجے میں آر پار 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3بچے ،میاں بیو ی ،2خواتین ،ایک بی ایس ایف اہلکار شامل ہے۔
Comments are closed.