پاکستان کے معاملے میں بھارت ہمیشہ چوکنا اور محتاط رہے گا /روئیش کمار
سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو یہ آزادی حاصل کہ وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیں
سرینگر/14مئی/ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک کے ساتھ بہترین تعلقات کا حامی ہے تاہم قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔بھارت نے دہشت گردی کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا نے بھارت کا دہشت گردی کیخلاف موقف تسلیم کیا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں مرکزی وزرات خارجہ ترجمان روئیش کمار نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن ان کا ملک اس معاملے میں ہمیشہ چوکنا اور محتاط رہے گا جبکہ بھارت کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور یہ اس کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اوریہی وجہ کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو یہ آزادی حاصل کہ وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات کرنے میں ایک ریڈ لائن رہتی ہے کہ آیا مذاکرات پاکستانی حکومت سے کئے جائیں یا کسی اورقوت س۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ایک آواز میں بھارت کا دہشت گردی پر مؤقف تسلیم کررہی ہے اور پاکستان کے لیے اس کا جواب دینا مشکل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برابر بھارت مخالف کاروائیوں کا مرتکب ہورہاہے اب اپنا وطیرہ بدلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کے خلاف ورزیاں اب معمول بن گئی ہیں کیونکہ جہاں پہلے صرف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہورہی تھی لیکن اب بین الاقوامی بارڈر پر بھی بندوقوں کے دہانے کھول دئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مخالف کاروائیوں سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں نہیں چاہتی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر ہوں تاہم اس قسم کی صورتحال کیلئے پاکستان ذمہدار ہے اس لئے اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے کہ حالات خراب کرنے کی کوششوں کو ہوا نہ دیں بلکہ ایسی طاقتوں کو بے نقاب کرے جو دونوں ملکوں کے درمیان حالات ٹھیک ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔
Comments are closed.