مالکان باغات اپنے باغات میں تین دنوں تک ادویات کے چھڑکاؤ سے گریز کریں /محکمہ موسمیات
ریاستوں کے تینوں خطوں میں آگلے تین دنوں تک ہلکی بارشیں اور تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان
سرینگر/14مئی/ وادی کشمیر میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے آنے والے چار دنوں تک جموں کشمیر اور لداخ خطے میں ہلکی بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر شدید ژالہ باری اور تیز آندھی کے نتیجے میں بھاری پیمانے پر نقصان ہوا ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے باغ مالکان سے تلقین کی ہے کہ وہ اگلے تین دنوں تک اپنے باغات میں ادویات کے چھڑکاؤ سے گریز کریں ۔ سی این آئی کے مطابق سوموار کو بھی وادی کشمیر میں دھوپ چھاو کے بیچ موسم کی صورتحال خراب ہی رہی جس دوران کئی مقامات پر ہلکی برشیں ہوئی ۔ وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم کی خراب صورتحال جاری ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسی دوران گزشتہ دنوں تیز آندھی اور آسمانی بجلی گر نے سے انسانی جانوں کے علاوہ فصلوں اور میوہ باغات کو کافی نقصان ہوا ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 3دنوں کے دوران ٹنل کے آر پار بارشیں ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ،سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشہ دنوں شدید گرمی کی لہر کے بعد مغربی ہوائیں ریاست میں داخل ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ 3دنوں کے دوران بارشیں ہوسکتی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے 3دنوں کے دوران ریاست جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر تیز ہوائیوں کے ساتھ ساتھ بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونے کے امکانات ہیں ۔واضح رہے کہ امسال مسلسل خراب موسمی صورتحال رہنے کے بعد کئی دنوں سے وادی کشمیر میں کھلی دھوپ نکلنے کی وجہ سے لوگوں نے تھوڑی بہت راحت کی سانس لی تھی جبکہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا ۔
Comments are closed.