حاجن بانڈی پورہ میں مبینہ سنگبازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تازہ چھاپہ مار کاررائیوں میں ودنوجوان گرفتار ،علاقوں میں غم و غصہ کی لہر
سرینگر/14مئی/ بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں مبینہ طور سنگبازوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے دوران شب چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ ادھر گرفتاریوں کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار نوجوانوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔سی این آئی نمائندے نے حاجن سے اطلاع دی ہے کہ پولیس و فورسز نے گزشتہ شب قصبہ کے شاہ گنڈ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جس دوران انہوں نے دونوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فورسز کی بھاری تعداد گزشتہ شب علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جس دوران انہوں نے گھروں میں گھس کر دونوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ ادھر نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف مقامی لوگوں نے صدائے احتجاج بلند کیا اور مطالبہ کیا کیا گرفتار نوجوانوں کی جلد از جلد رہائی عمل میں لائی جائے ۔شبانہ گرفتاریوں کے خلاف پورے قصبہ میں غم و غصے کی لہر دوڈ گئی ہے اور لوگ انکی فوری رہائی کا مطالبہ کررہی ہے۔ادھر پولیس زرائع نے گرفتایوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوران شب جن نوجونوں کو گرفتار کیا گیا وہ سنگبازی میں ملوث ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قصبہ میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائینگی ۔
Comments are closed.