کشمیر مسئلہ سمیت تمام حل طلب مسائل کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت /پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان اور بھارت کے لئے جنگ کوئی متبادل نہیں

سرینگر /12مئی /: شدت پسندی باہمی امن مذاکرات میں رخنہ نہیں بننے دینے کی اپیل کرتے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لیپا پوتی کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہونے والا ہے ،برصغیر میں امن کیلئے ضروری ہے کہ مسائل کو حل کیا جائے اور ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میں پروگرام میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمودنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہند پاک کے لئے جنگ کوئی متبادل نہیں ہے اور سب سے پہلے انہیں اپنے درمیان مسائل کی شناخت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم مسائل بھی موجود ہیں جنہیں حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔خطے میں صورتحال تیزی کے ساتھ بدلتی جارہی ہے اوربھارت پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے اب سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں ۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مسائل کو جمع نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کے حل کیلئے کارگر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جیسا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے تمام ملکوں میں تعینات ہائی کمشنروں سے تاکید کی ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دیں ۔اگر بھارت پاکستان کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مسئلہ ہے 1947میں برصغیر کی پری آبادی کو ماسوائے جموں وکشمیر کے لوگوں کے یہ حق دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم کو بھارت سرکار نے کشمیر پر فوج کشی کرکے اس حق سے محروم کردیا اور کشمیری گذشتہ 70سالوں سے اس سلب شدہ حق کی بازیابی کیلئے جان ومال کی قربانیاں پیش کرتی رہی ہے ۔

Comments are closed.