ست شرما کی کابینہ میں شولیت کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر کا عہدہ خالی
بھرپائی کیلئے پارٹی میں صلاح مشورہ جاری ، کے راجیو چاڈک مضبوط دعوئیدار
سرینگر/11مئی / بی جے پی کے سنیئر لیڈر اور سابق پارٹی صدر ست شرما کی کابینہ میں شمولیت کے بعد بی جے پی ریاستی صدر کا عہدہ ابھی تک خالی پڑا ہوا ہے اور اس عہدے کی بھرپائی کیلئے تین بھاجپا ممبران دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں ۔ تاہم تینوں میں سے ریاستی صدر کیلئے کے راجیو چاڈک اس عہدے کیلئے سب سے مضبوط دعوئے دار تصور کی جا رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ ہفتے کابینہ میں رد بدل کے بعد جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ست شرما کو کابینہ میںشامل کرکے انہیں وزیر کا عہدے سونپ دیا گیا وہیں کابینہ میں ست شرما کی انٹری کے ساتھ ہی بھاجپا کے ریاستی صدر کا عہدہ خالی پڑ گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عہدے خالی پڑنے کے بعد بھاجپا کی طرف سے اس عہدے کی بھر پائی کیلئے کارروائی شروع کی گئی تاہم ابھی تک اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کے ریاستی صدر کیلئے تین بھاجپا ممبران جن میں سے ڈاکٹر نریندر سنگھ جو کہ جنرل سیکرٹری اور کشمیر انچارج بھی ہے ،راجیو چادک جو کی ریاستی بھاجپا کا ٹریننگ انچارج ہے جبکہ تیسر ا ایم ایل اے نو شہرہ رویندر رینا ہے تاہم ان سب میں کے راجیو چاڈک کا پلہ بھاری نظر آرہا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ راجیو چاڈک کو ہی اس عہدے پر تعینات کیا جائے گا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ٹنل کے آر پار لوگوں کے علاوہ بھاجپا ممبران بھی کے راجیو چاڈک کو ہی پارٹی کے ریاستی صدر کے بطور تعینات ہے حق میں ہے کیونکہ کہہ جا رہا ہے کہ انہوں نے بھاجپا کی ساخت مضبوط بنانے میں کافی محنت کی ہے اور بھاجپا کے سنیئر لیڈر ہونے کے علاوہ انہوں نے بہت سارے کاموں کا عملی جامہ پہنایا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی صدر کی تعیناتی کو جلد ہی ہری جھنڈی ملی گئی اور اس سلسلے میں پارٹی ممبران میں بھی صلاح مشورہ جاری ہے اور اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کس کو پارٹی کے ریاستی صدر کی کمان سونپ دی جائیگی ۔
Comments are closed.