کشمیر یونیورسٹی ، سنیٹرل یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی مظاہرے
شہری ہلاکتوں کے خلاف خطہ چناب میں ہڑتا ل کے نتیجے میں معمولات مفلوج
سرینگر/09مئی / وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے بیچ خطہ چناب میں مکمل ہڑتال کے بیچ کشمیر کی تینوں یونیورسٹیوں میں طلبہ نے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان میں شہری ہلاکتوں کے خلاف خطہ چناب کے بھدروا علاقہ میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔ معلوم ہوا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے خلاف مقامی انجمن اسلام نے بھدروا بند کی کال دی تھی جس کے نتیجے میں علاقے میں معمول کی زندگی متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی ۔ اسی دوارن کشمیر یونیورسٹی میں بدھ کی اعلیٰ صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ نے گزشتہ دنوں شوپیان جھڑپ میں جاں بحق اسسٹنٹ پروفیسر کے جاں بحق ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ،معلوم ہوا ہے کہ طلبہ نے اس وقت اسلام وا ٓزادی کے حق میں نعرہ بازی کی جبکہ احتجاجی طلبہ نے ہاتھوں میں بینر اٹھائیں تھے جن پر اسسٹنٹ پروفیسر محمد رفعی بٹ کے حق میں نعرے بلند تھے ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ احتجاجی طلبہ نے کیمپس میں ریلی بھی نکالی جس دوران مہلوک پروفیسر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ادھر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں بھی طلبہ نے شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات پر روک لگائی جائے ، احتجاجی طلبہ نے مطالبہ کیا کہ وادی کشمیر میں معصوم شہری ہلاکتیں اب عام ہو گئی ہے اور یہ معاملہ اب سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ اسی دوران اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں بھی طلبہ نے شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ، معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح طلبہ کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی کیمپس میں جمع ہو کر احتجاجی مظاہرئے شروع کئے جس دوران انہوں نے اسلام وا ٓزادی کے حق میں نعرہ بازی شروع کی اور مطالبہ کیا کہ شہری ہلاکتوں پر روک لگائی جائے ۔ اسی دوران احتجاجی طلبہ نے کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفعی بٹ کو بھی زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
Comments are closed.