3روز ہ ہڑتال، پابندیوں اور احتجاجی مظاہروں کے بعد جنوبی کشمیر کو چھوڑ کروادی میں معمولات بحال
تمام تجاری و کاروباری سرگرمیاں بحال ،بیشتر تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام متاثر، ریل سروس بھی بحال
سرینگر/09مئی شوپیان اور سرینگر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف تین روز تک ہڑتال، پابندیوں اور پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد شوپیان اورپلوامہ کے کئی علاقوں کو چھوڑ کر زندگی معمول پر آگئی جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے سے بازاروں میں غیر معمولی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ ادھربانہال بارہمولہ ریل سروس بھی تین دن کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال ہوئی جبکہ ہائر اسکنڈری اور کالجوں میں درس و تدریس کا عمل متاثر رہا اور یونیورسٹی کے طرف لئے جانے والے امتحانات بھی ملتوی ہوئے تھے ۔سی این آئی کے مطابق شوپیان اورسرینگر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف مسلسل تین دنوں تک وادی کشمیر میں سخت ترین بندشوں ، ہرتا ل اور پابندیوں کے بعد بدھ کو پلوامہ ، شوپیان اور گاندربل کے کئی علاقے کو کو چھوڑ کر وادی میں حالات دوبارہ معمو لات دوبارہ بحال ہوئے اور کاروباری اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں شروع ہوئیں جبکہ حکام نے دوران شب ہی پولیس او فورسز کی تعیناتی ہٹادی تھی۔نمائندے کے مطابق تین روز ہ ہڑتال کے بعد دکانیں اور کاروباری مراکز میں معمول میں سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگئی۔ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بازاروں کا رْخ کیا اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کی جس کے نتیجے میں اہم بازاروں میں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ اور چہل پہل نظر آئی۔ ۔ادھر جاں بحق جنگجوئوں اور نوجوانوں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس منعقد ہوئی اور وہاں لوگوں کا اژدھام رہا ۔ا س موقعہ پر ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں شامل شرکاء نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور یہ جلوس پْرامن طور منتشر ہوا ۔ اسی دوران وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہے جس کے نتیجے میں درس و تدریس کا کامم کاج متاثر رہا ۔ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کے تمام ہائر اسکنڈی اور کالجوں میں تدریسی عمل معطل رہا ۔ضلع کپوارہ میں ہائر سیکنڈری اسکول بائز ترہگام ،گرلزسکول ترہگام،بائز ہائر اسکینڈری کرالہ پورہ ،بائز ہائر سیکنڈری ہندوارہ ،ہائر سیکنڈری بائز لنگیٹ ،بائز ہائر اسکینڈری قلم آباد،بائز ہائر سیکنڈری کپوارہ اوربائز ہائر اسکینڈری درگمولہ میں تدریسی عمل معطل رہا جبکہ ضلع بھر کے باقی تمام ہائر اسکینڈری اسکول،ہائی اسکول،مڈل اسکول اورپرائمری اسکول کھلے رہے۔ ادھر ضلع مجسٹریٹ بڈگام کے احکامات پر آج ضلع میں تمام ہائر سیکنڈری سکولوں اورکالجوں میں احتیاطی طور درس وتدریس کا کام معطل رہا۔ جنوبی کشمیر میں پلوامہ اورشوپیان اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے احکامات پر آج دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل معطل رہا۔ادھر سرینگر میں بھی کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ جنوبی ضلع شوپیان اور پلوامہ میں تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل متاثر رہا ۔
Comments are closed.