نواز شریف کیخلاف اربوں ڈالر مبینہ طور پر بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا حکم
نواز شریف اور دیگر افراد پر بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر منتقل کرنے کا الزام
سرینگر 08مئی/ پاکستان کے احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نواز شریف کے خلاف اربوں ڈالر بھارت منتقل کرکے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی احتساب کمیشن چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ چیرمین نیب نے سابق وزیراعظم اور دیگر افراد کے خلاف 4.9 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور دیگر افراد نے بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر منتقل کیے جس سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جب کہ پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ نیب اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں رقم کی اس منتقلی کی نشان دہی کی گئی تھی۔
Comments are closed.