برہان وانی کا دست راست مہلوک حزب کمانڈر صدام پڈر کون تھا
پچھلے آٹھ برسوں سے جنگجو تنظیم کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہا تھا
سرینگر؍06؍مئی؍ ؍ بانی گام شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاں بحق معروف حزب کمانڈر برہان وانی کے دست راست صدام پڈر پورے جنوبی کشمیر میں کافی مشہور تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ صدام پڈر نے سال 2010میں جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی اورتب سے وہ جنوبی کشمیر میں سرگرم تھا۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق صدام پڈر کی ہلاکت سے جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کو شدید دھچکا لگا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق بانی گام شوپیاں جھڑپ میں جاں بحق حزب کمانڈر صدام پڈر معروف کمانڈر برہان وانی کا دست راست تھا۔ نمائندے کے مطابق صدام پڈر شوپیاں ، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں سرگرم تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدام پڈر کے جاں بحق ہونے سے حزب المجاہدین کو جنوبی کشمیر میں شدید دھچکا لگایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدام پڈر نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے پیش پیش تھا ۔
Comments are closed.