کشمیر یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی غائبانہ نماز جناز ہ ادا

رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے

سرینگر؍06؍مئی؍ ؍ کشمیر یونیورسٹی میں جاں بحق اسسٹنٹ پروفیسر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں طلاب نے شرکت کی۔ اس دوران طلاب نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران اسسٹنٹ پروفیسر کی موت واقع ہونے کی خبر پھیلتے ہی کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں نے ہوسٹلوں سے باہر آکر جلوس کی صورت میں یونیورسٹی احاطے میں جمع ہوئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ نمائندے کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں طلاب نے یونیورسٹی احاطے میں غائبانہ نماز جنازہ اد اکی ۔

Comments are closed.