نوکریوں اور تعمیر وترقی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا /عمر عبدا ﷲ
شوپیاں میں پروفیسر کی ہلاکت بدقسمتی ہے
سرینگر؍06؍مئی؍ ؍ شوپیاں میں اسسٹنٹ پروفیسر کی ہلاکت ایسے لوگوں کیلئے ایک پیغام ہے جو یہ کہہ رہے کہ سرکاری نوکریاں اور تعمیر وترقی سے مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے۔ کارگذار صدر کے مطابق یہ بدقسمتی ہے کہ پروفیسر جنگجو بن گیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبدا ﷲ نے شوپیاں میں کشمیر یونیورسٹی میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ کی ہلاکت کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ یہ کہہ رہے کہ نوکریوں اور تعمیر وترقی سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا وہ خیالوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے ہمیں سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.