غرقہ آب ہوئے تیسرے نوجوان کی نعش برآمد

تین روز کے اندر اندر تینوں کی لاشیں باز یاب /پولیس ذرائع

سرینگر؍06؍مئی؍ ؍ بارہ مولہ میں غرقہ آب ہوئے تیسرے نوجوان کی نعش برآمد کرکے اُس کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور سپیشل ٹیم نے انتھک کوشش کے بعد تینوں نوجوانوں کی نعشیں برآمد کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق بارہ مولہ میں دریائے جہلم میں غرقہ آب تیسرے نوجوان کی نعش کوباز یاب کیا گیا ہے۔ نمائندے کے مطابق ڈزاسٹر مینجمنٹ ، مارکوز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایکو پارک بارہ مولہ کے نزدیک نوجوان کی نعش برآمد کی جس کی شناخت انذر ساکنہ دیوان باغ بارہ مولہ کے بطور ہے۔ واضح رہے کہ یکم مئی کو بارہ مولہ میں کشتی اُلٹ جانے سے پانچ نوجوان غرقہ آب ہوئے جن میں سے دو کو زندہ باہر نکالا گیا تاہم تین کو پانی کے تیز لہروں نے اپنے ساتھ بہا کر لیا ۔

Comments are closed.