فورسز گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی موت واقع ہونے کا معاملہ /آئی جی کشمیر

کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ، قانون اپنا کام ضرور کرئے گا

سرینگر؍05؍مئی؍ ؍ صفا کدل میں پُر تشدد مظاہروں کے دوران فورسز گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی موت واقع ہونے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ملوث گاڑی ڈرائیور کے خلاف کیس درج کیا ۔ آئی جی کشمیر کے مطابق گاڑی ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جے کے این ایس کے مطابق چھتہ بل سرینگر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے بیچ صفا کدل سرینگر میں مظاہرین اور جموں وکشمیر پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس دوران ٹیر گیس شلنگ کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی اس دوران فورسز گاڑی نے پتھراو کر رہے ایک نوجوان کو ٹکر مار کر ٹائر کے نیچے کچل دیا جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد پولیس نے بیان جاری کیا کہ ٹریفک حادثے میں احتجاج کررہے نوجوان کی موت واقع ہوئی ۔ تاہم سوشل میڈیا پر فورسز گاڑی کی جانب سے نوجوان کو کچلنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ آئی جی کشمیر ایس پی پانی کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ صفا کدل پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں کیس د رج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.