گنگیال جموں میں نائب وزیرا علیٰ کے قافلے کی گاڑی حادثے کی شکار

انفارمیشن کا کیمرہ مین موقعے پر ہی از جان، پانچ ملازمین شدید طور پر مضروب

سرینگر؍05؍مئی؍ ؍ گنگیال جموں میں نائب وزیر اعلیٰ کے قافلے کی گاڑی حادثے کی شکار ، کیمرہ مین موقعے پر ہی ہلاک پانچ ملازمین شدید طورپر زخمی ۔ جے کے این ایس کے مطابق گنگیال جموں میں ٹریفک کے المناک حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ کوندر گھپتا کی قافلے کی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نالہ میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور غرقہ آب ہو کر لقمہ اجل بن گیا ۔ نمائندے کے مطابق گاری میں سوار مزید پانچ ملازمین شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ انفارمیشن کا کیمرہ مین جس کی شناخت سورم سنگھ کے بطور ہوئی ہے حادثے میں ہلاک ہواجبکہ پانچ کو فوری طورپر پانی سے باہر نکال کر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔نائب وزیر اعلیٰ کور ندر گھپتا نے حادثے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے مہلوک کیمرہ مین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.