تنازعہ کشمیر ہند پاک کے درمیان تاریخی مسئلہ ،مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے/چین
مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پربرقرار
سرینگر /03مئی / چین کا کہنا ہے کہ بیجنگ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی اپنی پالیسی برقرار رکھے گا۔خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان ان کے مقامی اخبار ‘ڈیلی گلوبل ٹائمز’ میں شائع ہونے والے کی کالم کی وضاحت کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دہائیوں سے جاری مسئلہ کشمیر کا حل چین کے وسیع تر مفاد میں ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے کالم میں تجویز دی گئی تھی کہ خطے میں ایک روڈ اور ایک بلٹ کے حوالے سے چین کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ ‘وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کئی دہائیوں سے موجود مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے مداخلت کرے’۔کالم میں تجویز دی گئی تھی کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل درآمد کیا ہے تاہم وہ اب ‘چین کی انٹرپرائزز کے مطالبے کہ ان کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جائے پر بہرا نہیں رہے گا’۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے آئی اے این ایس کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور متواتر ہے، یہ مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی ہے اور اسے پاکستان اور بھارت کی جانب سے مناسب انداز میں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے’۔وزارت کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے مذکورہ معاملے پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک ‘اپنے اختلافات کو رابطے میں اضافے اور مذاکرات، خطے میں مشترکہ امن اور استحکام کی کوششوں کے ذریعے حل کریں”۔اس میں مزید کہا گیا کہ تاہم بیجنگ ‘پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کا خواہاںہے ۔
Comments are closed.