مقامی نوجوانوں کی طرف سے عسکری صفوں میں شمولیت فوج کیلئے بڑا چیلنج / اے کے بھٹ

امسال دراندازی کے واقعات میں نمایاں کمی ، پاکستان کشمیر میں حالات خراب کرنے میں مصروف

سرینگر /03مئی / مقامی نوجوانوں کی طرف سے عسکری صفوں میں شمولیت کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے 15کور کارپس کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے واضح کیا ہے کہ وادی کشمیر میں عسکریت کے مکمل خاتمہ تک جنگجوئوں مخالف آپریشن جاری رہے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کو دھمکانے کی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔سی این آئی کے مطابق ایک انگزیزی ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصسی انٹرویو میں جے او سی 15کور کارپس لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے کہا کہ امسال دراندازی کی کوششوں میں کافی کمی آئی ہے تاہم انہیں بتایا کہ اس پار سے کوششیں بد ستور جاری ہے تاہم انکو کامیاب نہیںہونے دیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کو سرحدوں پر تیاری کی ہلاکت میں رکھا گیا ہے اور کسی بھی کوشش کو نا کام بنایا جائے گا ۔ بھٹ نے مقامی نوجوانوں کی طرف سے عسکری صفوں میں شامل ہونے کے بڑھتے رجحان کوچیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ عسکریت کے معاملے میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاہم مقامی نوجوانوں کو ہتھیار چھوڑنے کا موقعہ فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وادی کشمیر میں اس وقت لشکر اور جیش سے زائد حزب المجاہدین کی ساخت کافی مضبوط ہے کیونکہ دراندازی کے واقعات پر روک لگانے سے اس پار سے جنگجوئوں کی دراندازی میں کافی کمی آئی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ لایچنگ پیڈوں پر جنگجوئوں تیار ی کی حالات میں ہے ۔ پاکستان پر کشمیر میں پرکسی وار کا الزام عائد کرتے ہوئے بھٹ بتایا کہ پاکستان کشمیر میں آگ لگانے کی کوشش میں محو ہے اور یہاں کے ماحول کو خراب کرنا چاپتا ہے تاہم ان کی کوششوں کا ناکام بنایا جائے گا اور جو بھی کشمیر میںا من مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے نمٹا جائے گا ۔ کشمیر میں آئی ایس آئی ایس کے وجود کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھٹ نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.