آسمانی بجلی گرنے سے معمر خاتون ہلاک

جموں کے راجوری علاقے میں سنسنی کا ماحول

سرینگر/یکم مئی / جموں کے ریاسی علاقے میں منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب آسمان بجلی گرنے سے 45سالہ خاتون ہلاک ہو گئی ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راجوری جموں کے چھوسنہ علاقے میں منگل کے بعد دوپہر اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور بجلی کڑکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران موسمی کی غیر یقینی صورتحال کے بیچ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اچانک آسمانی بجلی گرنے سے گھر میں موجود ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 45سالہ خاتون بنتو دیوی زوجہ بلدویو سنگھ لقمہ اجل بن گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے اسمانی بجلی گرنے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میںسنسنی پھیل گئی جبکہ بعد میں خاتون کے آخری رسومات ادا کئے گئے جس میں لوگوں کی بھاری شرکت نے حصہ لیا ۔

Comments are closed.