دیوان باغ بارہمولہ میں دریاے جہلم میں کشتی الٹ گئی

پانچ نوجوان غر قاب ، دو کو بچا لیا گیا ،تین کی تلاشی جاری

سرینگر/یکم مئی // شمالی قصبہ بارہمولہ کے دیوان باٖ غ علاقے میں منگل کی دو پہر اس وقت قیامت صغری بپا ہوئی جن دریائے جہلم میں کشتی الٹ جانے سے پانچ نوجوان غر قاب ہو گئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا تاہم دیگر تینوں ہنوز لاپتہ ہے اور انہیں باز یاب کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔سی این آئی کو نمائندے نے بارہمولہ سے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے دیوان باغ علاقے میں اس وقت فضا سوگوار ہوئی جب پانچ نوجوان کو دریائے جہلم پار کرا رہی کشتی دریائے کے بیچ میں الٹ گئی ۔ نمائندنے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں پانچ نوجوان سوار تھی اور کشتی باان بیچ دریائے میں کشتی پر قابو کھو بیٹھا گیا جس کے نتیجے میں کشتی دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ نوجوان پانی میں ڈوب گئے جن میں سے مقامی لوگوں کی بھر وقت کارروائی کے بعد دو کو بچا لیا گیا جبکہ تین غر قاب ہو گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ جنید اور آزم نامی نوجوان کو جلد ہی پانی سے نکل کر بچا لیا گیا تاہم تین نوجوان غر قاب ہو گئے جن کو باز ہاب کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ، معلوم ہوا ہے کہ جو نہی تین نوجوانوں کے غر قاب ہونے کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا جبکہ اس موقعہ پر پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوں نے بچائو کارروائیاں شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کو باز یاب کرنے کیلئے ماہر غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہے جبکہ شام دیر گئے بچائو آپریشن جاری تھا ۔

Comments are closed.