IAS کوالیفائرفضل الحسیب کے ساتھ سرینگر میں سُپر فِفٹی سِول سروسز کوچنگ شرکاء کے لئے خصوصی interaction کا انعقاد

سرینگر۳۰ اپریل ۲۰۱۸: سِول سروسز امتحانات کے انعقاد اور منتخبہ نظام کو صاف و شفاف قرار دیتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے طالب علم کافی ذہین ہیں جس کی مثال ہمیں پچھلے چند برسوں کے سِول سروسز امتحانات کے نتائج سے ملتی ہے۔ اِن باتوں کا اظہار اُنہوں نے آج گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے سُپر فِفٹی سِول سروسز کوچنگ شرکاء کے لئے حال ہی میں IASکوالیفائی کرنے والے فضل الحسیب کے ساتھ ایک خصوصی انٹریکشن سیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے IAS اعزاز حاصل کرنے والے جموں کشمیر کے تمام نو منتخبہ اُمیدواروں کے ساتھ ساتھ فضل الحسیب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فضل الحسیب کی والدہ ہمارے محکمہ میں بحیثیت ماسٹر اور اُن کے والد بورڑ آف سکول ایجوکیشن میں ڈائریکٹر ایکیڈمکس ہونے کے تناظر میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اِن کی عزت افزائی کریں اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم کی طرف سے فراہم کی جا رہی سِول سروسز مفت کوچنگ کے شرکاء کوموقعہ فراہم کریں کہ وہ چھتیس ویں پوزیشن حاصل کرنے والے فضل الحسیب کے ساتھ خصوصی interactionسیشن کے دوران رہنمائی حاصل کریں۔
افتتاحی تقریب کے بعدفضل الحسیب کے ساتھ سُپر فِفٹی سِول سروسز مفت کوچنگ شرکاء کا ایک خصوصی انٹریکشن سیشن منعقد ہوا جس دوران سِول سروسز کے طالب علموں نے اُن سے کئی سوالات پوچھے اور اُن کا جواب حاصل کرکے رہنمائی حاصل کی۔ اس دوران فضل الحسیب نے کہا کہ ایسے امتحانات کو کوالیفائی کرنے کے لئے بے حد لازمی ہے کہ آئی اے ایس یا کے اے ایس خواہشمند افراد کو سلیبس پر صرف نظر نہیں ہونی چاہیے بلکہ اُنہیں مکمل سلیبس بنوک زبان ہونا چاہیے۔اس موقعے پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار بھی موجود تھے۔
واضح رہے محکمہ تعلیم کی طرف سے اننت ناگ ، بارہمولہ اور سرینگر میں ایسے تین سُپر فِفٹی سوِل سروسز کوچنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری کی ہدایت پر شرکاء کو مفت کوچنگ میٹیریل کے ساتھ ساتھ مفت کوچنگ اور دیگر سہولیات بہم کرائی جا رہی ہیں۔
سیشن کے دوران شرکاء نے وزیر تعلیم کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اُن کا اور محکمہ تعلیم سے وابستہ دیگر متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.