خانپورہ بارہ مولہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے 3مقامی نوجوان جاں بحق
عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں تین نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ہے /پولیس
سرینگر؍30؍اپریل؍ جے کے این ایس؍ خانپورہ بارہ مولہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے تین عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ علاقے میں خبر پھیلتے ہی لوگ جائے موقع پر پہنچ گئے اور خانپورہ پُل کے نزدیک تینوں نوجوانوں کی نعشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔پولیس ذرائع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارہ مولہ میں ملی ٹینٹوں نے تین عام شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق شام دیر گئے خانپورہ بارہ مولہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب تین نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئی ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ تین نوجوان خانپورہ کے نزدیک کئی جا رہے تھے کہ نامعلوم بندوق برداروں اُن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ مقامی ذرائع نے تینوں نوجوانوں کی شناخت اصغر خان ، عاصف اور حسیب ساکنان جامع محلہ اولڈ ٹاون بارہ مولہ کے بطور کی ہے۔بارہ مولہ قصبہ میں خبر پھیلتے ہی قیامت صغریٰ بپا ہوئی خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے خانپورہ کی طرف پیش قدمی شروع کی جس دوران پورا قصبہ اسلام کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ پُر اسرار حالت میں تینوں نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خانپورہ پُل کے نزدیک تینوں نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہ مولہ میں عسکریت پسندوں نے تین معصوم نوجوانوں کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دیا جس کی وجہ سے اُن کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔
Comments are closed.