سرینگر میں دربار سجانے کیلئے تیاریاں شباب پر

درباریوں کو خوش کرنے کیلئے سڑکوں کو رنگ سے سنوارا جارہا ہے

سرینگر/30اپریل/ جموں میں سول سیکریٹریٹ کے دفاتر بند ہونے کے بعد اب محض چند روز کے بعد سرینگر میں کھل رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے پورے شہر سرینگر خاص کر سول سیکرٹریٹ کے ارد گرد علاقوں میں سیکورٹی کے فقید المثالانتظامات کئے گئے ہیں ۔جموںمیں سرکاری گذشتہ دنوں بند ہونے کے بعد دربار سجانے کیلئے سرینگر میں مختلف سرگرمیوں میں شدت آئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر میں دربار مو کے دفاتر 7 مئی2018کو دوبارہ کھل رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں سرینگر اور جموں میں صورتحال کا الگ الگ میٹنگوں میں جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ پہلے ہی کی طرح اس بار بھی کسی امکانی گڑبڑ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی صورتحال کاازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور اہم تنصیبات سول سیکرٹریٹ فورسز اور پولیس کی خصوصی جگہوںپر مزید پولیس اور فورسز کے اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں اہم سیاسی شخصیات اور دوسرے لوگوں کی حفاظت کڑی کی جارہی ہے اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے نصب خفیہ کیمروں کی دوبارہ جانچ شروع کردی گئی ہے۔تاہم انہیں تیار بہ تیار رکھا جائے گا ۔سرینگر شہر خاص کر سول سیکریٹریٹ کے ارد گرد علاقوں میں مزید سیکورٹی کا پہرہ سخت کردیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اونچی عماتوں میں ہتھیار بند اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے تاکہ وہ ہر شخص پر کڑی نگاہ رکھ سکے جہاں سول سیکرٹریٹ کو سخت پہرے میں لیا جارہا ہے۔اسی دوران سڑکوں کو راتوں رات سجانے کیلئے کارروائیاں جاری ہے اور درباریوں کو خوش کرنے کے لئے رنگ و روگن کا کام شد و مد سے جاری ہے ۔

Comments are closed.