سیر جاگیر ترال میں فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجوؤں کو حملہ

طرفین کے مابین گولی باری میں فوجی اہلکار زخمی ، جنگجوؤں فرار ہونے میں کامیاب

سرینگر/17اپریل/سی این آئی جنوبی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیاں میں تیزی آنے کے بیچ جنگجوؤں نے منگل کی دوپہر جنوبی قصبہ ترال کے سیر جاگیر علاقے میں فوج کی گشتہ پارٹی کو نشانہ بناکر اس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جنگجو ؤں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ اسی دوران فوج و فورسز اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے ترال سے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قصبہ کے سیر جا گیر علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوؤں نے جامع مسجد کے نزدیک فوج کے 42آر آر سے وابستہ گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر اس پر اندھا دھند گولیاں چلائی ۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجوؤں فورسز کو چکمہ دیکر جاے وارات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد فوج کی مزید کمک علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ گولیاں چلنے کی آواز کے ساتھ ہی علاقے میں آنا فاناً ہڑتال ہوئی جبکہ معلوم ہوا ہے کہ سنگبازی کے واقعات بھی پیش آیا ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں نے فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.