ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر حکومت آرڈی ننس لا سکتی ہے : پاسوان

نئی دہلی،13اپریل (یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور فوڈ اور سپلائی کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہاکہ حکومت درج فہرست ذات و قبائل (مظالم روک تھام) قانون کو کمزور نہیں ہونے دیگی اور ضرورت پڑی تو اس کے لئے آرڈی ننس لائے گی۔

مسٹر پاسوان نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت اس قانون کے تمام التزامات کو جوں کا توں رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ضرورت پڑنے پر آرڈی ننس بھی جاری کرے گی ۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو درج فہرست ذات و قبائل کا بہی خواہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کی کوششوں سے ہی اس قانون میں کچھ ترمیم کی گئی اور نئے التزامات کو شامل کرکے اسے وسیع بنایا گیا۔

Comments are closed.