نشانے باز تیجسونی اور انیش نے ریکارڈ کے ساتھ جیتے سونے کے تمغے

گولڈ کوسٹ، 13 اپریل تیجسونی ساونت نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن اور 15 سالہ انیش بھنوالا نے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں دولت مشترکہ کھیل ریکارڈ بناتے ہوئے جمعہ کو یہاں 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے نشانے بازی میں ہندوستان کے لئے دوسونے کے تمغے جیتے ۔

ہندوستان کاگولڈ کوسٹ نشانے بازی میں یہ چھٹا اور مجموعی طور پر 15 واں تمغہ ہے نیز ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ 16 تمغہ ہے جس کے ساتھ اس کے تمغوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی چوتھی سب سے کامیابی کارکردگی ہے۔

Comments are closed.