سالانہ امرناتھ یاترا: 4474یاتریوں کا تازہ قافلہ گھپا کی جانب روانہ

کڑے حفاظتی انتظامات کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے جس دوران اتوار کی علی الصبح 4474یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے کشمیر روانہ ہوا۔ حکام کے مطابق یہ یاتریوں کا 19 واں قافلہ ہے، جو 166 گاڑیوں پر مشتمل تھا،سخت سیکورٹی حصار میں گاندربل ضلع کے بالتال بیس کیمپ کیلئے روانہ ہوا، جہاں سے یاتری امرناتھ گھپا کی جانب سفر کریں گے۔

حکام نے بتایا کہ پہلگام روٹ سے آج بھی جموں سے کسی بھی یاتری کو روانہ نہیں کیا گیا کیونکہ حالیہ شدید بارشوں سے سڑک کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اس روٹ پر مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس سے قبل صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرک نے کہا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا کے روایتی پہلگام محور پر فوری مرمت اور دیکھ بھال کے کام کی ضرورت ہے، اس لیے فی الحال یاترا صرف بالتال روٹ سے جاری رکھی جا رہی ہے۔

Comments are closed.