ترون چھگ کو وزارت داخلہ اور دفاع میں اہم ذمہ داریاں، پارلیمانی کمیٹیوں کا رکن نامزد
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سیکرٹری اور راجیہ سبھا کے رکن ترون چھگ کو مرکزی سطح پر اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ انہیں پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ اور وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
ترون چھگ جو پنجاب سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک نمایاں رہنما ہیں، گزشتہ کئی برسوں سے پنجاب، جموں و کشمیر اور لداخ میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہمات میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی نئی ذمہ داریوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ سرحدی ریاستوں اور علاقوں کے مسائل کو پارلیمانی سطح پر زیادہ مو¿ثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ان کی شمولیت سے سرحدی اضلاع کو درپیش چیلنجز، سرحد پار دہشت گردی، ڈرون دراندازی، منشیات کی اسمگلنگ، قومی سلامتی، سرحدی انتظام اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی فلاح و بہبود جیسے اہم معاملات کو پالیسی سازی کے دوران زیادہ اہمیت ملنے کی امید ہے۔
پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امورِ داخلہ ملک کی داخلی سلامتی، سرحدی انتظام، پولیسنگ، آفات سے نمٹنے کے نظام اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لیتی ہے، جبکہ وزارتِ دفاع کی مشاورتی کمیٹی دفاعی تیاریوں، مسلح افواج کی جدید کاری، دفاعی حکمت عملی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور و خوض کرتی ہے۔
ترون چھگ کی ان دونوں اہم کمیٹیوں میں نامزدگی پر بی جے پی کے متعدد رہنماو¿ں، کارکنوں اور حامیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پنجاب اور دیگر سرحدی علاقوں کی نمائندگی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ پارٹی رہنماو¿ں نے ترون چھگ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ قومی مفاد اور سرحدی عوام کے مسائل کو مو¿ثر انداز میں پارلیمنٹ اور متعلقہ وزارتوں کے سامنے پیش کریں گے
Comments are closed.