دنیا کی کسی بھی فوج کا ہماری مسلح افواج سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا / فوجی سربراہ

کرگل وجے دیوس کی 27ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی سربراہ جنرل دھیراج سیٹھ نے کرگل وار میموریل دراس میں منعقدہ تقریب کے دوران 1999 کی کرگل جنگ میں وطن پر قربان ہونے والے بہادر فوجیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرگل کے شہداءکی بہادری، ایثار اور قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ رہیں گی اور فوج ملک کی سلامتی کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں بھی اپنا کردار پوری لگن سے ادا کرتی رہے گی۔

کرگل وجے دیوس پر منعقدہ دراس میں ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل دھیراج سیٹھ نے کہا کہ کرگل وجے دیوس کی 27ویں سالگرہ پر کرگل وار میموریل میں موجود ہونا ان کیلئے باعث فخر اور نئی توانائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءاور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔فوجی سربراہ نے تقریب میں شریک وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی فوج کیلئے حوصلہ افزا ہے اور مستقبل میں بھی فوج کے جوانوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔

جنرل دھیراج سیٹھ نے کرگل جنگ کے دوران فوجیوں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی یاد انہیں اپنے ایک فوجی کی لکھی ہوئی نظم کی طرف لے جاتی ہے، جسے انہوں نے تقریب کے دوران پڑھ کر بھارتی فوج کے جذبہ ایثار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا ” ہماری مسلح افواج کے سپاہی دنیا کی کسی بھی فوج کے سپاہیوں سے منفرد ہیں، ان کا دنیا کی کسی بھی فوج سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

Comments are closed.