21روزہ طویل گرمائی چھٹوں کے بعد اسکول کل دوبارہ کھلیں گے
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گرمائی تعطیل میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں ہو گی اور کل یعنی سوموار سے دوبارہ اسکولوں میں درس و تدرس کا عمل بحال ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ سوموار سے اسکولوں میں دوبارہ درس و تدریس بحال ہو گا
۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ حکومت نے موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعطیلات میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے طے شدہ پروگرام کے مطابق سوموار سے اپنی تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ادھر وزیر تعلیم سکینہ ایتو کے دفتر کے ایک سرکاری افسر نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورے مرکزی زیر انتظام خطے میں تمام اسکول 27 جولائی سے کھل جائیں گے اور طلبہ و اساتذہ معمول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
Comments are closed.