گلمرگ گنڈولہ سروس ایک ماہ بعد دوبارہ بحال، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شہر ہ آفا ق گلمرگ میں ایک ماہ طویل عرصے کے بعد گنڈولہ سروس کی دوبارہ بحالی کا افتتاح کیا

گنڈولہ سروس 25 مئی سے بند تھی، جب شدید بارشوں اور پہلے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔

سروس کی بحالی کے فوراً بعد سیاحوں نے گنڈولہ کا استعمال شروع کر دیا، جس سے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد اور سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جو گزشتہ ایک ماہ سے اس بندش سے متاثر تھے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں بحال شدہ سروس کا افتتاح کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گنڈولہ مستقبل میں بھی ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی رہے گی۔

Comments are closed.